وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کے ممبران سے ملاقات

image

دبئی۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کے ممبران سے ملاقات کی اور صنعت کے رہنماؤں، حکومتی اداروں، مالیاتی اداروں اور مقامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی آمد میں آسانی ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز نے ملک میں اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔

جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجروں کو بھی سراہا جنہوں نے پاکستان کے بہترین کاروباری طریقوں اور مستقبل کی سوچ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول بالخصوص آئی ٹی، ڈیجیٹلائزیشن، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور انسانی سرمائے کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.