ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

image

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر راولاکوٹ 14، کوٹلی 01، مالام جبہ 02 اور اسلام آباد ( بوکرا ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت خیرپور،موہنجو داڑو43،جیکب آباد،سکھر،روہڑی،لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.