حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، رومینہ خورشید عالم

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم ارض کے سلسلے میں گرین پاکستان پروگرام آفس کے گارڈن ایونیو شکر پڑیاں کے پروگرام آفس میں خصوصی درخت لگانے کی تقریب کے موقع پر کیا۔ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن کی وزارت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران رومینہ خورشید عالم نے ارتھ ڈے کی تقریبات کے موقع پر ایک علامتی درخت لگایا اور زمین کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے پروگرام کے بارے میں حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے ملک بھر میں جنگلات اور جنگلی حیات کے وسائل کی بحالی میں پروگرام کے اقدامات کو سراہااور مجموعی طور پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پروجیکٹ کی لگن اور شراکت سے متاثر ہو کر رومینہ خورشید عالم نے قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں سے شراکت اور عطیات حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے موثر اقدامات کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو محفوظ علاقوں اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خصوصی توجہ کے ساتھ حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالی جو اسے مقامی کمیونٹیز کے لیے مارکیٹ پر مبنی ذریعہ معاش کی فراہمی کے ذریعے موسمیاتی معیشت سے مربوط کرتی ہے۔

نیشنل پروگرام کے ڈائریکٹر نے پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2.2 بلین کی شجرکاری کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہے، دیہی مرد خواتین کے لیے تقریباً 1.2 ملین گرین جابز فرا ہم کی ہیں اور صوبوں میں 103 محفوظ علاقوں کو آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہے۔ گرین لسٹنگ کے لیے چھ نیشنل پارکس سمیت وفاقی علاقے آئی یو سی این کا ایک اعلیٰ قدر بین الاقوامی معیار، پلاننگ کمیشن کو پیش کیے گئے پروگرام کے نظرثانی شدہ مرحلے میں کاربن سہولت کاری کے طریقہ کار (کاربن انڈوومنٹ کا قیام، کاربن پروجیکٹوں کو ڈیزائن کرنے اور صوبوں/علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون خانہ صلاحیتوں کی تخلیق)، جنگلاتی وسائل کا سائنسی انتظام،شامل ہیں اور قومی/بین الاقوامی تبادلوں پر بھی زور دیا گیا ہےاور کراس فرٹیلائزیشن کی معلومات کے نظام کے فروغ بشمول میڈیا اور آگاہی بھی شامل ہیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں رومینہ خورشید عالم نے نوجوان گریجویٹس کو بطور انٹرنی شامل کرنے، ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال، یکساں اقدامات اورماحول والے ممالک کے ساتھ تبادلے اور تمام سطحوں پر معلومات تک یکساں رسائی کی فراہمی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اپ سکیلنگ گرین پاکستان پروگرام میں ماحولیاتی پائیداری کے سب سے وسیع اقدامات کے فروغ کے عزم میں پاکستان ثابت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے موجودہ اور اس کے دیگر متوازی اقدامات کو جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.