پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

image

راولپنڈی ۔25اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔

شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.