ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی فوجی کی طرف سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی طلبہ پر تنقید

image

واشنگٹن۔26اپریل (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی فوجی کی طرف سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی طلبہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق نیویارک شہر میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے مطالبے پر مبنی پر امن مظاہرے دراصل یہودیوں سے زبردست نفرت کا اظہار ہیں۔

انہوں نے اس سلسلسہ میں 2017 میں ورجینیا کے شارلٹس وِل میں سفید فام قوم پرستوں اور مخالف مظاہرین کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کا حوالہ دیا، جو ان کے دورِ صدارت میں ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ پرامن جنگ مخالف مظاہرے سفید فام قوم پرستوں کی ریلی سے کہیں زیادہ بدتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شارلوٹس ول کے واقعات موجودہ صورتحال کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھے ۔ اس وقت ایسی نفرت کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا جو اب نظر آ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.