انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی

image

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاوس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

جمعہ کو سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے وڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر 6 دن میں فیصلہ کا حکم دیا تھا،دیگر چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.