ہمیشہ یہاں رہنا چاہتی ہوں.. فلپائنی لڑکی نے پاکستانی لڑکے سے محبت کی دلچسپ کہانی! کلمہ پڑھتے ہوئے ویڈیو بھی آگئی

image

"میری ملاقات اپنے شوہر سے 5 سال پہلے دبئی میں ہوئی. میں وہاں ملازمت کرتی تھی. پھر یہ پاکستان آگئے تو مجھے کمی محسوس ہونے لگی. اس لئے میں بھی ان کے پیچھے آگئی اور ہم نے شادی کر لی"

یہ کہنا ہے 26 سالہ فلپائنی خاتون کا جنھوں نے پاکستانی شخص سے شادی کے لئے اپنی نوکری، ملک یہاں تک کہ مذہب بھی تبدیل کرلیا.

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور وہ پنجاب کے لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ محمد سلمان کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہیں.

جبکہ محمد سلمان کا کہنا ہے کہ ان کی دوستی فلپائنی خاتون سے دبئی میں ہوئی جس کے بعد انھوں نے شادی کی خواہش ظاہر کی اور گھر والوں کی مرضی سے شادی کی. لڑکی نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام زینب ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.