ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری

image

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز29 روپے،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں، باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے جوپنجاب کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں،

سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانا سب سے بڑا ٹاسک ہے،اس کے لئے تمام ڈی سیز،اے سیز اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا مشن ہے کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں،عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں، سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلی پیاز و ٹماٹر کی قیمت مقرر اور عوام کو سستی اشیاء خورونوش فراہم کرنے آئی ہیں، مریم نواز عام آدمی کی آواز اور ان کا مشن خواتین ونوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے، مریم نواز کو گالم گلوچ برگیڈ کی نہیں، پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ مسائل کے حل کے لیے دیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.