اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، امریکا

image

واشنگٹن۔30اپریل (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ( سٹیٹ ڈپارٹمنٹ )کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے 5 میں سے 4یونٹس نے مؤثر طریقے سے خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا،پانچویں یونٹ کے بارے میں اضافی معلومات ملی ہیں جن کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چار یونٹس جو اصلاحی اقدامات کر رہے ہیں ان پر امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان نہیں ۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ پانچویں یونٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.