وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر ضرار شہید روڈ کینٹ کا دورہ

image

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منگل کے روزنادرا سنٹر ضرار شہید روڈ کینٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے دستاویزات کے حصول بارے دریافت کیا۔

انہوں نے شہریوں کودر پیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ نے نادراسنٹر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کائو نٹرز پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ نادرا میں کو ئی ایجنٹ مافیا نہیں ہے ،پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ نادرا سنٹرکے دورے کا مقصد شہریوں کو دستاویزات کے حوالے سے سہولیات فر اہم کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.