نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی ،تربیت اساتذہ کا انعقاد

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان میں تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے غیر متزلزل عزم کے تحت وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے سیکرٹری محی الدین احمد وانی کی قیادت میں سات روزہ تربیت اساتذہ پروگرام کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا ۔ نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (این آر کے این اے) کے زیر اہتمام، ورکشاپ میں اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے 200 سے زیادہ اساتذہ نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپاین آر کے این اے کی ایک اہم کوشش ہے جس میں طلباء میں جامع تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کے لیے جدیدموضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔

انٹرپرینیورشپ پر سیشنز روپانی فاؤنڈیشن کے ماہرین کے ذریعے منعقد کرائے گئے سٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس، اور ریاضی) کی تعلیم، جس کا انعقاد لرن او بوٹس کے تجربہ کار پیشہ ور افراد نے کیا اورجس کا مقصداساتذہ کو جدید آلات اور حکمت عملیوں سے آراستہ کرنا ہے۔ محمود احمد، چیئرمین سی ای ایف نے آزاد جموں و کشمیر میں متعارف کرائے گئے کریکٹر ایجوکیشن ماڈل کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹراین آر کے این اے سہیل بن عزیز نے کریکٹر ایجوکیشن کے تاریخی اقدام کے متعلق بتایا جس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺکے طریقہ تدریس پر ایک سیشن بھی منعقد کیا جس کا مقصد اساتذہ کو سیرت کی روشنی میں تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔اخلاقی اور ذمہ دار شہریوں کی تشکیل میں کردار کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےاین آر کے این اے کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے پاکستان کے پہلے”کیریکٹر ایجوکیشن” کے نصاب کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے یہ اہم اقدام طلباء میں اخلاقی اقدار اور خوبیاں پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے جس سے ایک زیادہ خوشحال اور اعلیٰ اقدار کے حامل معاشرے کا خوب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔اختتامی سیشن کے دوران سکریٹری محی الدین احمد وانی نے پروگرام کے انعقاد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلباء کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے اساتذہ کو زیادہ خود مختاری دینے کے لیے وزارت کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ایسے اقدامات کے لیے مسلسل حمایت کا وعدہ کیا۔

شرکاء کو سیکرٹری محی الدین احمد وانی، چیئرمین خورشید احمد ندیم، ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک اور صبوخ سید نے شرکت کے سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ جیسے جیسے قوم تعلیمی اقدامات کی بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، ایسے اقدامات امید کی کرن کے طور پر نظر آتےہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ممدد و معاون ثابت ہوں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.