اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی

image

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم قومی مفاد میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے اضافی 23 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سمری پر تکنیکی ضمنی گرانٹ کی صورت میں آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.