وکلاء کو قانون و آئین کی بالادستی کیلئے کام کرنا چاہیے، ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

image

سوات۔ 01 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وکلاء کو قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کرنا چاہیے، ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ بار کونسل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پارٹی رہنماؤں، علاقہ عمائدین اور وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت مضبوط ہے اور اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر کے پاکستان کے مسائل پر قابو پا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت رنگ لارہی ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے، ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر مٹہ بار کے لیے 20 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.