نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

image

بنجول۔5مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان غیر معمولی دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا۔ دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.