وزیراعظم محمد شہبازشریف کی صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

image

لاہور/ اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر اپنے تہینتی پیغام میں لندن کا مئیر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونا یقینا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.