وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،رانا مشہوداحمدخان

image
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمدخان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام جیسے اقدامات کا مقصد ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بابر مجید بھٹی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان اور ڈی جی عمران حیدر بھی موجود تھے۔ سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر بابر مجید اور ان کی ٹیم کی جانب سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین کو این آئی ٹی بی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ڈیٹا سنٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان کی جانب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے این آئی ٹی بی کو اپنی اصلاحات اور تجاویز پیش کی گئیں،اور ان پر جلد عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی۔ جس پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تجاویز پر جلد عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے اور وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام جیسے اقدامات کا مقصد ٹیکنالوجی کے فروغ کےذزریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.