برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات کوئی مشتبہ شخص نہ ملنے پر بند کر دیں،رپورٹ

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):برطانیہ کی پولیس نے ایسٹس ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سابق سربراہ شہزاد اکبر پر مبینہ تیزاب حملے کی تحقیقات تقریباً چھ ماہ کی طویل تفتیش کے دوران کوئی مشتبہ شخص نہ ملنے کے بعد بند کر دی ہیں۔

منگل کو شائع ہو نے والی میڈیا رپورٹ میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیسنگ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کیس کی انکوائری کے دوران کیس کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا لیکن کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ہرٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری نے اسے انتہائی پیچیدہ تحقیقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومبر سے افسران مبینہ واقعہ میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ان تحقیقات کے دوران کیس کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا اور کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق ہرٹ فورڈ شائر میں اس نوعیت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں اور کسی بھی متاثر ہ شخص کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔ اگر کوئی نئی معلومات سامنے آئیں تو ہم اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ میں انٹیلی جنس ذریعہ کے حوالے سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تفتیش کے دوران کسی مشتبہ شخص کی نشاندہی نہ ہونے پر اس کیس کی تحقیقات کو بند کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں کئی گھنٹوں کی فوٹیج میں روئسٹن کے مقامی علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کا جائزہ لیا گیا ۔تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب فرانزک تحقیقات میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اورنہ ہی کوئی سراغ ملا۔ ہرٹس پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ ان سے ایمبولینس سروس نے 26 نومبر 2023 کو اتوار کی شام 4.45 پر روئسٹن میں حملے کی اطلاع کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس حملہ میں ایک تیزابی محلول استعمال کیا گیا تھا۔اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک 44 سالہ شخص کا ہسپتال میں علاج ہوا اور اب اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی متاثرہ فرد کی حفاظت سب سے اہم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے سابق مشیر کے پاس 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شواہد اور دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ سرکاری کاغذات اپنے پاس رکھ لئےاور انکوائری میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے انہیں ایک خط بھیجا تھا جس میں 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی سیٹلمنٹ کیس اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے کردار کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.