اسلام آباد پولیس کی کارروائی،منشیات کے 15 ڈیلروں کو گرفتار کر لیا

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے ’’نشہ اب نہیں ‘‘جاری مہم کے تحت منشیات کے 15 ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے۔اتوار کو تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کراچی کمپنی پولیس کی ٹیم نے سبط اور تاج محمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 نشہ آور گولیاں اور دو بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔

گولڑہ پولیس ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی 48 بوتلیں برآمد کر لیں۔اسی طرح سنگجانی پولیس ٹیم نے حلیم شاہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 225 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ رمنا پولیس ٹیم نے دو خواتین ارسلان، نعمان مسیح، صنم اور یوسرہ بی بی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 575 گرام ہیروئن، 210 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں شمس کالونی پولیس ٹیم نے جہانگیر نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 570 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

کھنہ پولیس ٹیم نے فواد خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 521 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔.مزید برآں بہارہ کہو پولیس ٹیم نے تین ملزمان محمد وسیم، ثاقب اور ولی خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 250 گرام آئس برآمد کر لی۔ بنی گالہ پولیس ٹیم نے محمد عاشق اور گل نذیر نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1126 گرام ہیروئن اور 20 گرام آئس برآمد کر لی۔جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.