جنوبی افریقہ میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 5 مزدور ہلاک ، 75 ملبے تلے دب گئے، تلاش جاری

image

جارج ۔8مئی (اے پی پی):جنوبی افریقہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک اور بہت سے ملبے تلے دب گئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارج شہر میں زیرِ تعمیر کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملبے تلے دبے 21 مزدوروں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 11 کی حالت نازک ہے۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق 75 مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوشیش جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے بیان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 50 رکنی امدادی ٹیم کو کثیر تعداد میں تعمیراتی مشینوں کے ہمراہ جائے وقوعہ میں بھیج دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.