اسرائیلی آپریشن کے بعد رفح سے اب تک 8لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں،اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔19مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ( انروا)نے کہا ہے کہ اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد رفح سے اب تک 8لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

العربیہ کے مطابق یہ بات انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں دیر البلح، خان یونس اور المواصی میں نقل مکانی کرنے والے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یا صفائی کی سہولیات نہیں ، یہ دعوے کہ غزہ میں لوگ محفوظ رہتے ہوئے یا انسانی بنیادوں پر نقل مکانی کرسکتے ہیں جھوٹے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں انسانی حالات کو تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ زمینی گزرگاہوں کو کھولے بغیر اور اہل غزہ تک امداد کی محفوظ رسائی تک یہی حالات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی سے غزہ کے شہر رفح میں صرف 33 ٹرک پہنچے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.