امریکانے اسرائیل کوبموں کی ترسیل روک دی

image

واشنگٹن ۔8مئی (اے پی پی):امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کوبموں کی ترسیل روک دی ہے۔اردو نیوز کے مطابق امریکی حکومت کےعہدیدار نےبتایا کہ امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی۔بائیڈن انتظامیہ نے اپریل میں اسرائیل کو عسکری امداد کی ترسیل کا جائزہ لینا شروع کیا تھا جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود رفح میں زمینی کارروائی کرنے کے قریب تھی

۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور مستقبل میں یہ کھیپ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔امریکی محکمہ خارجہ اپنے طور پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن کٹس کی اسرائیل کو منتقلی کی منظوری دی جائے۔دوسری جانب بدھ کی صبح اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ میں دیگر علاقوں بالخصوص رفح کے ارد گرد بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.