عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):عالمی بینک نے معیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کے اختتام پربینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہی گئی ۔

اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر کا پاکستان کا تین روزہ دورہ اختتام پذیرہوگیاہے، عالمی بینک معیشت کے استحکام اور جامع و پائیدار ترقی کو تیز کرنے میں پاکستان کے ساتھ تعان جاری رکھے گا۔دورہ پاکستان کے دوران مارٹن ریزرنے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومت کے ارکان کے ساتھ ساتھ اہم ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی ترقی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا ۔

بات چیت میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات، انسانی سرمائے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔مارٹن ریزرنے بتایا کہ ترقی کو فروغ دینے اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کے بارے میں جان کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کا فائدہ اٹھانا، موسمیاتی موزونیت، بچوں کی نشوونما اور غربت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.