قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور (آج) پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی (آج) جمعرات کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ بیان کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.