لیوپس بیماری کاعالمی دن کل منایا جائے گا

image

فیصل آباد۔ 09 مئی (اے پی پی):فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ورلڈ لیوپس ڈےکل 10مئی بروزجمعہ کو منایا جائے گا۔اس موقع پر لیوپس کی بیماری کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اسفند یارنے بتایا کہ ورلڈ لیوپس ڈے پہلی بار 10مئی 2004 کومنایا گیا تھا جس کے بعدپاکستان سمیت اقوام متحدہ کے 170سے زائد رکن ممالک میں یہ دن ہر سال 10مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ورلڈ لیوپس ڈے کے موقع پر عوام الناس کو مذکورہ بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات، ابتدائی علامات، ظاہری وجوہات، ماحولیات، تشخیص، علاج معالجہ، پرہیز، تدارکی اقدامات وغیرہ کے متعلق روشناس کروایا جائے گاتاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے بتا یا کہ ورلڈ لیوپس ڈے کے دوران نہ صرف شعور ی آگاہی پیدا کی جائے گی بلکہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے ہیلتھ کیئر سروس، اس بیماری پر ہونے والی ایڈوانس ریسرچ، مذکورہ بیماری کے خاتمہ کیلئے ہونے والی تحقیق کے بھی تمام امور کا جائزہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ یہ بیماری نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اس کے اہلخانہ، عزیز وا قارب، دوست احباب کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ورلڈ لیوپس ڈے کے موقع پر ہیلتھ پروفیشنلز عوام کو لیوپس کے بارے میں اہم امور سے بھی آگاہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.