اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلباکے خلاف حملوں کی مذمت

image

اقوام متحدہ۔20مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلباکے خلاف ہفتے کے آخر میں ہجوم کے حملوں کی مذمت کی ہے جس میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔

اے پی پی کے نمائندے کی جانب سے کرغزستان میں ہونے والی پیش رفت پر اقوام متحدہ کے سربراہ کے ردعمل بارے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نےکہا ہے کہ ہم غیر ملکیوں سے نفرت (زینو فوبک) پر مبنی حملوں اور تارکین وطن پر حملوں کے خلاف ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.