حکومت چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ، احسن اقبال

image

بیجنگ۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات و بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔جمعرات کو چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 3 ارب ڈالر ہے,پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں اور ان برآمدات کو 3 ارب سے 30 ارب تک لے جائیں۔

احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی چینی کمپنیز کی آمد کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا ۔احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے زراعت و صنعت کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرکے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ وہ چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھائے، پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں اور ان برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کریں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.