پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بارکھان شہر میں شاندار ریلی

image

کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئےبارکھان شہر میں ایک شاندار ریلی ہوئی جو بارکھان کلب سے شروع ہوکر منڈی چوک پہنچی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی بچوں ور نوجوانوںسمیت بزرگ افراد نے پاک فوج سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورپاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کی گونج ہر طرف سنائی دے رہی تھی۔

تقریب میں طلباء ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خان خیرو خان اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شاہ نواز ہلیانی نے وطن اور پاک فوج سے دلی محبت کرتے ہوئے تقاریر کیں ،لوگوں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور وطن سے اپنے بھرپورلگائو اور محبت کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.