وفاقی تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقاریب کا انعقاد

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان ، تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔اسلام آبادماڈل کالج فار گرلز ایف ٹین ٹو میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا ۔

تقریب کی میزبان دانیہ وسیم نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے دوران طلبا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔تقریب کے دوران مہ نور ، عابدہ ، آیت الیمان اور اذکا اعجاز نے ملی نغمے پیش کرکے خوب داد سمیٹی ۔ایمان قریشی نے اردو اور حافظہ خان نے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے پاک فوج کی خدمات کو اجاگر کیا جبکہ کالج کے جونیئر سیکشن کی پاک فوج کے یویفارم میں ملبوس ننھی طالبات نے زبردست ٹیبلو پیش کرکے خوب داد حاصل کی ۔

جونئیر سیکشن کی حریم ساجد نے کلام اقبال پیش کیا ۔ تقریب کے دوران پرنسپل شازیہ شمیم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور افواج پاکستان کی وطن عزیز اور قوم کیلئے قربانیوں کو اجاگر کیا ۔تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.