وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ اجلاس

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

تاجر دوست سکیم کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔وزیرخزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور دھوکہ دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں محصولات جمع کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.