وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کا وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدام

image

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وزارت ہائوسنگ کے سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی ہدایت پر وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت فیڈرل لاجز، گلشن جناح کمپلیکس، چونری لاج اور وزارت کے ہاسٹلز میں مقیم تمام غیر قانونی اور غیر مستحق الاٹیوں کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ہائوسنگ اینڈ ورکس نے الاٹیوں کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا۔ سماعتوں کے بعد ایسے تمام الاٹیوں جو سرکاری ملازم نہیں ہیں کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں کہ وہ سرکاری رہائشں گاہیں خالی کر دیں۔ ایک بار خالی ہونے کے بعد یہ رہائشیں ان حقدار سرکاری ملازمین کو الاٹ کی جائیں گی جو عرصہ دراز سے سرکاری رہائش کے لیے انتظار میں ہیں۔ وزارت ہائوسنگ نے فیڈرل لاجز اور ہاسٹلز میں عارضی رہائش کی الاٹمنٹ کے لیے نئے قوانین بنائے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق رہائش صرف لاجز/ہاسٹل کے متعلقہ سٹیشن پر تعینات ایسےسرکاری ملازمین کو الاٹ کی جائے گی جو کہ BS-17 اور اس سے اوپر میں مستقل بنیادوں پر عہدوں پر فائز ہیں۔غیر مجاز الاٹیوں کی طرف سے اپارٹمنٹس خالی کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت پالیسی موجود ہے۔

یہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کے وژن سے مطابقت رکھتی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے کسی بھی الاٹی کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ یہ فعال نقطہ نظر حقدار وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے منصفانہ، مساوی اور موثر رہائش مختص کرنے کے لیے وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.