کابینہ کی کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویز کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کے لئے پاور ڈویژن کی تجویز کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دیدی، کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی سٹریٹجک نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کو قابل عمل کاروباری منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس پیرکویہاں وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کے لیے پاور ڈویژن کی تجویز کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی نے وزارت ریلویز کی طرف سے چار ریلوے کمپنیوں کو اسٹریٹجک اور ضروری قراردینے کی درجہ بندی کے حوالہ سے پیش کردہ تجویز کو منظور نہیں کیا اور ان چار کمپنیوں کی ٹرانسفرمیشن کا منصوبہ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے ایس ٹی ای ڈی ای سی کے حوالہ سے تجویز کرموخرکردیاگیا اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اس حوالہ سے بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی اسٹریٹجک نوعیت کو تسلیم کرلیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کو ایک قابل عمل کاروباری منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان اداروں کوانتظامی طورپرموثر بنایا جاسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.