غزہ میں خراب حالات ،مصر کا رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون سے انکار

image

قاہرہ۔12مئی (اے پی پی):مصر نے غزہ کی پٹی میں خراب حالات کی ذمہ داری اسرائیلی حملوں پر ڈالتے ہوئے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل کے لیے اس کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا ہے۔ العربیہ نے بتایا کہ قاہرہ چینل کے مطابق مصر نے غزہ کی پٹی میں حالات کی خرا بی کا ذمہ دار اسرائیلی حملے کو قرار دیتے ہوئے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کے داخلے بارے اس کے ساتھ تعاون سے انکار کر دیا ہے۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصری حکام نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے تاکہ امن معاہدہ منسوخ نہ کیا جائے۔

اسرائیلی اخبار معاریف نے رپورٹ کیا کہ مصری حکام نے حال ہی میں مصر کا دورہ کرنے والے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کو اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالنے اور اسے رفح میں اپنا آپریشن ختم کرنے اور سنجیدگی سے مذاکرات کی طرف واپس آنے پر مجبور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا اور ایسا نہ ہونے پر اسرائیل کے ساتھ مصر کے امن معاہدے کو منسوخ ہوجانے کے امکان کا بھی بتایا۔

اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ مصر امدادی ٹرک ڈرائیوروں سے رفح کراسنگ کے اپنی سائیڈ کے علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہہ رہا اور سکیورٹی صورتحال کے خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر اپنی سائیڈ پر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.