کویت میں 13رکنی نئی کابینہ کا اعلان،2 خواتین شامل

image

کویت سٹی۔13مئی (اے پی پی):امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے فرمان جاری کر دیا ہے۔ اردو نیوز نے کونا کے حوالے سے بتایا کہ نئی کابینہ کے لیے 13وزرا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

نئی کابینہ میں فہد یوسف سعود الصباح اول نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور داخلہ ہوں گے جبکہ شریدہ عبداللہ سعد المعوشرجی کو نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور مقررکیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعماد محمد عبدالعزیز العتیقی نائب وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم، عبدالرحمٰن بداح عبدالرحمٰن المطیری وزیر اطلاعات وثقافت، ڈاکٹرعبدالوہاب احمد العوضی وزیر صحت، ڈاکٹر انور علی عبداللہ المضف وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور و سرمایہ کاری،ڈاکٹر عادل محمد عبداللہ العدوانی وزیر تعلیم، عبداللہ علی عبداللہ الیحیٰ وزیر خارجہ، ڈاکٹر نورا محمد خالد المشعان وزیر تعمیرات عامہ اور بلدیات، ڈاکٹر محمد ابراہیم محمد الوسمی وزیر انصاف، اوقاف و اسلامی امورہوں گے جبکہ عمر سعود عبدالعزیز العمر کو تجارت وصنعت، ڈاکٹر محمود بوشھری پانی، بجلی، قابل تجدید توانائی اور ہائوسنگ اور ڈاکٹر امثال ہایف الحویلہ کو سماجی امور، محنت اور امور نوجوانان کا قلمدان ملا ہے۔

یاد رہے کہ امیر کویت نے جمعے کو قومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو4سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.