سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ کا اجراء معطل

image

مکہ ۔23مئی (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نےحج سیزن شروع ہونے پر’’نسک‘‘ ایپلیکیشن کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجراء کو 15 ذوالقعدہ سے 15 ذوالحجہ1445 ھ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جاری پیغام میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو 15 ذوالقعدہ سے 15 ذوالحجہ 1445ھ تک مکہ میں داخل ہونے یا یہاں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزارت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ باقاعدہ عازمین حج کی سہولت اور ان کے لئے فریضہ حج کی ادائیگی کو آسان بنانے کی غرض سے صرف حج ویزہ رکھنے والوں کو ہی اس عرصہ کے دوران مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی ۔وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے درست پرمٹ ضروری ہے اور متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں، خاص طور سے باقاعدہ عازمین حج کے لئے مختص علاقوں میں پائے جانے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.