عازمین حج گداگروں کو صدقہ و خیرات نہ دیں، سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایت

image
ریاض۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔ ایس پی اے کے مطابق متعلقہ وزارت نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے قریب اور عازمین حج کی گزرگاہوں میں کچھ افراد گداگری کرتے نظر آسکتے ہیں۔

یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور گداگرہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بنانا ہے۔ وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق گداگری قابل سزا سنگین جرم ہے جس کے انسداد کے لیے خصوصی ادارے کام کر رہے ہیں۔ مستحقین تک صدقہ و خیرات پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ مستند اور اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کیا جائے جن کے دفاتر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی موجود ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ضوابط کی پابندی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کریں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.