پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ’’بین وینیو ان فرانس ‘‘ کے تعلیمی سال کی اختتامی تقریب، پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا خیرمقدم

image

پیرس۔14مئی (اے پی پی):پیرس میں تعینات سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کی تنظیم ’’بین وینیو ان فرانس ‘‘ کے تعلیمی سال کی اختتامی تقریب پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کی صدر ویرونیک ڈیبیووری ، نائب صدر کیتھرین جینٹاؤڈ اور کوآرڈینیٹر فرانسیسی کلاسز ڈومینیک ٹیکسیڈو ہاروی اور سفارتی برادری کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور ان کی اہلیہ اسماء احمد نے سفارت خانہ میں ’’بین وینیو ان فرانس ‘‘ کے تعلیمی سال کی اختتامی تقریب کا خیرمقدم کیا۔

تقریب میں شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسماء احمد نے ’’بین وینیو ان فرانس ‘‘ کی کثیرالجہتی سرگرمیوں خاص طور پر فرانسیسی زبان کی کلاسز جو فرانسیسی ثقافت کو سراہنے اور وسیع تر ثقافتی تبادلے، دوستی اور مشترکہ بھلائی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہت سے ممالک کے سفارت کاروں کو اکٹھا کرتی ہیں، کو سراہا ۔ سفیر احمد نے Bienvenue en France کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد تنظیم ہے جو غیر ملکی سفارت کاروں کی شریک ہائے حیات کو مختلف دلچسپ پروگراموں میں شامل کرکے بات چیت، گفتگو اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کا زبردست کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر فرانسیسی کلاسز ڈومینیک ٹیکسیڈو ہاروی نے کہا کہ تقریباً 23 ممالک کے سفارت کاروں کی شریک ہائے حیات نے مختلف سطحوں پر اپنی فرانسیسی کلاسیں کامیابی سے مکمل کی ہیں، طلبہ نے مختلف پرفارمنس کے ذریعے اپنی فرانسیسی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جن میں اسکٹس، تلاوت، گانوں اور فلمی ریویو شامل تھے۔ایسوسی ایشن کی صدر ویرونیک ڈیبیووری نے سفارت خانہ پاکستان میں تقریب کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے تنظیم کے اشتراک اور اجتماعی جذبے کو تقویت ملتی ہے۔’’بین وینیو ان فرانس‘‘ پیرس میں تعینات سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کی ایسوسی ایشن ہے جسے فرانس کی وزارت برائے یورپ و خارجہ امور کا تعاون حاصل ہے۔

پیرس میں غیر ملکی سفارت کاروں کا خیرمقدم کرنے اور عالمی ثقافتوں کے تبادلے کے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے’’بین وینیو ان فرانس‘‘ فرانسیسی رضاکاروں کی قیادت میں ایک بڑی تعداد میں گروپ سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔تقریب کا اختتام ایک لذیذ ’’پوٹ لک لنچ‘‘کے ساتھ ہوا جس میں بہت سے ممالک کے روایتی پکوان شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.