قدیم تہذیبوں میں رنگ و روغن، میک اپ اور رسومات میں استعمال ہونے والا سندور جو در حقیقت زہریلا ہے

سندور چٹانوں میں رہ جانے والی دراڑوں کو بھرتا ہے، جس سے وہاں پرکشش سرخ رگیں بنتی ہیں جنھوں نے ہزاروں سالوں سے اسے دریافت کرنے والوں کو مسحور کر رکھا ہے۔
سندور
Getty Images
سندور ارضیاتی طور پر آتش فشاں سرگرمی کے ارد گرد چٹانوں میں بنتا ہے مگر بعض اوقات گرم چشموں اور فومرولز کے قریب بھی پایا جاتا ہے

خوبصورت اور خطرناک، سندور کی ابتدا کا سبب بننے والے قدرتی عوامل میں آتش فشاں پھٹنا شامل ہے۔ سندور چٹانوں میں رہ جانے والی دراڑوں کو بھرتا ہے، جس سے وہاں پرکشش سرخ رگیں بنتی ہیں جنھوں نے ہزاروں سالوں سے اسے دریافت کرنے والوں کو مسحور کر رکھا ہے۔

یہ معدنیات ان تمام جگہوں پر موجود ہے جہاں آتش فشاں موجود ہیں یا رہے ہیں۔

درحقیقت یہ ان چند معدنیات میں سے ایک ہے جسے دنیا کے بہت سے حصوں میں قدیم لوگوں نے دریافت، پروسیس اور آزادانہ طور پر استعمال کیا۔

سندور کو آسانی سے ایک باریک پاؤڈر میں پیسا جاسکتا تھا جو مختلف مائع کے ساتھ مل کر مختلف قسم کا پینٹ بن جاتا تھا۔

اس کے علاوہ، یہ پارے کی اہم دھات تھا اور اب بھی ہے۔

یہی مسئلہ ہے کہ بھاری دھات کے ساتھ اس کے تعلق نے سندور کو انتہائی قابل قدر چیز سے ایک حقیر بنا دیا۔

لیکن ایسا ہونے سے پہلے اس نے دنیا کے متعدد حصوں میں حیرت انگیز نشان چھوڑے۔ ایک رنگ کے طور پر سندور نے چمکدار نارنجی سرخ سے لے کر ہلکے سرخ رنگ وائلٹ تک کے رنگ دیے۔

تقریبا 10000 سال پہلے فنکاروں نے اس کا استعمال اب معدوم ہونے والے دیوہیکل مویشیوں اور بیلوں کی تصاویر کو جو ترکی میں اتالہوک کی قدیم بستی کی دیواروں پر نقش ہیں اور چین میں یانگشاو ثقافت ( 3000 سے 5000 قبل مسیح ) کے سیرامکس پر پینٹ کرنے کے لیے کیا تھا۔

سندور
Getty Images
7000 سال قبل مسیح میں مذہبی مقامات میں کھدائیوں سے غیر معمولی طور پر شاندار دیوار کی پینٹنگز سامنے آئیں

اس براعظم پر جسے یورپی امریکہ کہتے ہیں مقبروں، میورلز، ماسک، زیورات اور اینڈین علاقے اور میسوامریکہ کی ثقافتوں میں پائی جانے والی قیمتی دھاتوں میں سندور ملتا ہے۔

سندور
Getty Images
پیرو میں 900-1300 صدی عیسوی کے دوران جنازے کا ماسک
سندور
Getty Images
اولمیک کلچر، 800/400 قبل مسیح، میکسیکو میں بیٹھی خاتون کی مورتی میں سیرامک ​​اور روغن۔

سپین میں سیوڈ ریال جہاں مشہور المدین کانیں ہیں اور جہاں صدیوں سے دنیا میں پارے کی سب سے بڑی مقدار نکالی جاتی ہے، وہاں یہ رنگ6000 قبل مسیحمیں پایا گیا۔

سندور
The Metropolitan Museum of Art, New York

صدیوں بعد امیر قدیم رومیوں نے اپنی دیواروں کو جس گہرے سرخ رنگ سے پینٹ کیا تھا، ان میں سے زیادہ تر المدین سے آئے تھے اور ان کی قیمت قیمتی مصری نیلے رنگ سے تین گنا زیادہ تھی۔

سندور
Getty Images
پہلی صدی میں پومپی میں دی ولا آف دی مسٹریز، مہنگے سندور کے روغن کی نمائش تھی

بعد کے زمانوں میں سندور کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے موم کی مہروں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

سندور
Getty Images
پنرجہرن کے پینٹر ٹائٹین کے ’دی اسمپشن آف دی ورجن‘ میں سرخ رنگ ڈرامائی ہیں

یورپ نے برسوں تک چین سے سندور درآمد کیا، کیونکہ اسے زیادہ خوبصورت اور خالص سمجھا جاتا تھا۔

خود چین میں اس رنگ کو تاریخی طور پر ثقافت میں ایک خاص مقام حاصل رہا ہے اور ممنوعہ شہر جیسے اہم مقامات کی دیواروں کو رنگنے کے علاوہیہ بہت ساری اشیا میں موجود ہے ، خاص طور پر تراشی ہوئی چینی آرائشی اشیا میں۔

سندور
The Metropolitan Museum of Art, New York
شینگ خاندان کی کنگھی، 111 ویں سے 13 ویں صدی قبل مسیح، چین، اس پر سندور کے نشانات ہیں
سندور
Getty Images
19 ویں صدی میں چینی فٹ بال کی گیند کی شکل میں کھدی ہوئی سرخ سندور کی لکریں

بہت زیادہ خوبصورت

آرائشی اشیا میں سندور کے استعمال کے علاوہ، آرٹ، ٹیٹو، میک اپ اور قرون وسطی میں سیاہی لکھنے کے طور پر اسے استمعال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہت سی ثقافتوں میں سندور کو ادویاتی، میٹالرجیکل اور علامتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

اس میں کچھ غیر معمولی خصوصیات تھیں۔ جیسا کہ یونانی فلسفی تھیوفرسٹس نے لکھا ہے ’جب تانبے کے مارٹر میں اسے سرکےکے ساتھ کچل دیا جاتا ہے تو یہ مائع چاندی دیتا ہے۔ (ایسا پارے کو قدیم طور پر کہا جاتا تھا)۔‘

لیکن اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ تھی کہ جب اسے بھٹی میں گرم کیا گیا تھا، کچھ ایسا جو ہزاروں سالوں سے کیا جارہا ہے۔

سندور
Science History Institute
ایک بھٹی کی تصویر جس میں روغن سندور سرخ کی ترکیب بھی ہے

رومی مصنف پلینی دی ایلڈر نے اپنی ’نیچرل ہسٹری‘ میں لکھا ہے کہ پارہ عظیم دھات کے سونے کو تحلیل کر دیتا ہے۔

انضمام کا یہ عمل صدیوں میں سونے کی تطہیر کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے۔

ومیوں نے ایک سال میں پانچ ٹن پارہ درآمد کیا اور اس کا زیادہ تر حصہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

پارے اور دھات کی اس آمیرش کو سنہری اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا انھیں بھٹی میں رکھا جاتا تھا تاکہ پارہ غائب ہوجائے اور خالص ترین سونے کی چمکدار پرت ظاہر ہوجائے۔

کچھ نے دریافت کیا تھا کہ وہ پارے اور سلفر کو گرم کرکے سندور پیدا کرسکتے ہیں۔ کیمیا دان اینڈریا سیلا نے بی بی سی کے ایلیمنٹ سیریز میں لکھا ہے کہ سندور کو پارے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اسے دوبارہ سندور میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، یہ بظاہر ناقابل بیان گردشی عمل تھا جو کچھ لوگوں کے لیے جسم کے جی اٹھنے سے ملتا جلتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔

چینی سلطنت میں ، شہنشاہوں نے زندگی کو طول دینے اور امریت حاصل کرنے کے لیے سندور کا استعمال کیا۔ اور آج تک تقریبا 40 روایتی ادویات موجود ہیں جن میں سندور شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ سے لے کر لاطینی امریکہ تک یہ دعائیہ رسموں اور تدفین میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

سندور
INSTITUTO NACIONAL DE ANTROPOLOGÍA E HISTORIA
پیلینکی، میکسیکو کی سرخ ملکہ، سندور میں ڈھکی ہوئی تھی، جو انسانی باقیات کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

ہندو عورتیں شادی شدہ ہونے کی علامت کے طور پر اپنی مانگ میں سندور لگاتی تھیں۔ اس کا تعلق ہندو علم نجوم سے ہے، جس میں برج یا میشا راشی کا گھر ماتھے پر ہوتا ہے اور اسے مبارک سمجھا جاتا ہے۔

سندور کو شکتی کی نسوانی توانائی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

یہ رسمآج بھی جاری ہے، لیکن سندور کی جگہ دوسرے محفوظ اجزا نے لے لی ہے۔

سندور کی قسمت یہی رہی ہے پارے کے ساتھ اس کے زہریلے تعلق نے اسے تاریخ سے باہر نکال دیا۔

جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ میوزیم کے کیوریٹر ٹیری اوٹاوے جیسے ماہرین نے وضاحت کی ہے کہاپنی قدرتی شکل میں سندور خطرناک نہیں ہے۔ تاہم جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو پارے کے بخارات خارج ہوتے ہیں جو سانس لینے پر زہریلا ہوتا ہے۔

اوٹاوے نے ہاؤ سٹف ورکس کو بتایا کہ ’جب تک سندور گرم نہیں ہوتا، پارہ سلفر میں پھنسا رہتا ہے، جس کی وجہ سے سندور کم زہریلا ہوتا ہے۔‘

یونیورسٹی آف کاسٹیلا-لا منچا کے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ جیولوجی سے تعلق رکھنے والے پابلو ہیگورس، جوس ماریا ایسبری اور ایوا ایم گارسیا نوگوئرو اس بات پر متفق ہیں کہ یہ سندوراجزاء کی میٹالرجیکل علیحدگی ہے جو صحت کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

اور وہ مزید کہتے ہیں کہ معدنیات بالواسطہ طور پر غیر صحت مند اثرات کے لیے ذمہ دار ہونے کی ایک اور وجہ ہے ’سندور کے ساتھ دھاتی پارے کے قطرے ملنا عام ہے۔‘

ویسے بھی چھوٹے پیمانے پر کان کنی کے علاوہ سندور کا استعمال بھی ختم ہوتا جا رہا ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہیں، جیسے آثار قدیمہ کے ماہرین، احتیاط کے ساتھ ایسا کرتے ہیں۔

سندور، جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرخ رنگ اور سب سے زیادہ متحرک سرخ رنگ کے طور پر چھایا ہوا ہوتا تھا، اسے 20 ویں صدی کے اوائل میں سرخ کیڈمیم کی دریافت کے ساتھ اپنا تاج چھوڑنا پڑا۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.