وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ء پرحملہ پر اظہارتشویش

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کر غزستان میں پاکستانی طلباء پرحملہ پر اظہارتشویش کیا اور کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی طلبا کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خا ں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی طلبا کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ ا یسے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں، تمام پاکستانی نوجوان جو اس وقت کرغزستان میں ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر ر ہے ہیں۔رانا مشہود احمد خا ں نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے سفارتخانہ کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی ہے ،کر غزستان میں صورتحال کی نگرانی وزیراعظم خود کررہے ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس صورتحال میں اپنے طلبا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.