سات باصلاحیت پاکستانیوں نے فوربس کی باوقار ’’30 انڈر 30 ایشیا ‘‘کی فہرست میں جگہ بنا لی

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):سات باصلاحیت پاکستانیوں نے کم عمری میں مختلف شعبوں میں اپنی شاندار کامیابیوں کی وجہ سے فوربس کی باوقار ’30 انڈر 30 ایشیا’ کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔مشہور امریکی اقتصادی میگزین فوربز ایسے افراد کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر سے قبل اہم کردار ادا کیا اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں

۔’30 انڈر 30 ایشیا’ کی فہرست میں مختلف کیٹیگری کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، مینوفیکچرنگ اور صنعتیں، خوردہ ای کامرس، سماجی اثرات، اور گیمنگ شامل ہیں۔ہر سال، فوربس پورے خطے سے 300 غیر معمولی افراد کو نمایاں کرتا ہے۔2024 کے لیے سات پاکستانی اعزاز سرخیل بونے (ابی)، عدیل عابد (لنک اسٹار)، اعزاز نیر (لنک اسٹار)، علی رضا (لنک اسٹار)، علینا ندیم (ایڈو فائی)، کسرہ زونیر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) تھے۔بشریٰ سلطان لاہور سے تعلق رکھنے والی فلم ساز اور تخلیقی ہدایت کار، آرٹس کیٹیگری میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔

اس نے اپنی مہم ‘Dolls’ میں یہ دکھایا کہ کس طرح دلہنوں کو اکثر کٹھ پتلیوں کی طرح کنٹرول کیا جاتا ہے۔فنانس اور وینچر کیپیٹل کے زمرے میں، علینا ندیم اور سرخیل بونے کو ان کے اسٹارٹ اپ “ایڈو فائی” کے لیے تسلیم کیا گیا ہے، جو طلباء کو ان کے تعلیمی اخراجات کے انتظام میں مدد فراہم کرتا ہے۔عدیل عابد، اعزاز نیئر اور علی رضا، جو کراچی میں مقیم لنک سٹار کے شریک بانی ہیں، کو کنزیومر ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

لنک سٹار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری لانسرز کو مفت پورٹ فولیو ویب سائٹس بنانے کے قابل بناتا ہے، جسے جدید خصوصیات کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔2023 میں، لنک سٹار نے دبئی میں قائم کیرئیر مارکیٹ پلیس “اولیو” کو حاصل کرکے اپنے کاموں کو بڑھایا جو کمپنیوں کو طلباء کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ نوجوان پاکستانی اختراعی اور کاروباری افراد اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں، قوم کے لیے فخر کا باعث بن رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستانی نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.