وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو مبارکباد

image

کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں صدیوں سے آباد ہزارہ برادری اپنے منفرد طرز زندگی ، بدوباش اور منفرد روایات کے لئے پہچانی جاتی ہے، ہزارہ گی کلچر میں وسط ایشیائی رنگ سمیت مقامی ثقافت کی بھی خوبصورت جھلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں،وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی نے بلوچستان اور پاکستان کی سالمیت دفاع اور استحکام کے لیے ہمیشہ اپنی بھرپور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارگی کلچر میں شامل خصوصی پکوان اور پہناوا اسے مزید منفرد بناتا ہے ہزارہ گی ادب میں بھی ہمیں ملی اتحاد اور یگانگت کارنگ نمایاں ملتا ہے جو قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا واضح پیغام دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہزارگی کلچر ڈے منانے کا مقصد کوئٹہ میں آباد اس خوبصورت کمیونٹی کے کلچر کو دنیا میں نمایاں کرتے ہوئے اس کی الگ پہچان کو مزید روشناس کروانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.