نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف مواقع تلاش کیے۔

اتوارکو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام باہمی اتفاق رائے سے طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے منتظر ہیں۔وزرائے خارجہ نے غزہ کی سنگین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائو ں نے مشترکہ کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.