وزیر اعظم شہباز شریف (آج) ایران جائیں گے

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت کےلئے ایران جائیں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے ارکان بھی ہوں گے۔وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبرسے ملاقات کریں گے اور ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کریں گے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.