بشکیک سے مزید 170مسافر/طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے مزید 170مسافر/طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے۔ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طلبہ کے انخلاء کے سلسلے میں بدھ کو ایک اور پرواز ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

ائیرو نوماڈ اے این کے 4587 بشکیک سے صبح 3 بجکر 44 منٹ پر ملتان پہنچی۔ جہاز میں 170 مسافر/طلبہ کے ساتھ عملے کے 06 افراد سوار تھے۔ ایئرپورٹ اور او پی ایف حکام نے وطن واپس پہنچنے والے طلباء کا استقبال کیا۔ او پی ایف کی جانب سے طلباء کو ریفریشمنٹ اور شہر سے باہر 23 طلباء کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.