سینیٹ اجلاس میں ریلوے کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے ریلوے کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایجنڈے پر ریلوے سے متعلق سینیٹر شہادت اعوان کا سوال بھی ایجنڈے پر تھا جس کا وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا لیکن شہادت اعوان نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے تو وہاں ریلوے کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا جا سکتا ہے جس پر قائمقام چیئرمین نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.