بیڈمنٹن کھلاڑی کا کھیل کے دوران اچانک انتقال ہوگیا

image

چین سے تعلق بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت کا شکار بن گئے-

17 سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ہونے والے ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران اچانک گر کر ہلاک ہوگئے-

انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ژانگ ژی کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو جاپان کے کازوما کاوانو سے تھا۔

چینی کھلاڑی کو گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

دیگر کھلاڑیوں اور چند مشہور شخصیات کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.