ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

image

جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر گیس لیکج کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں. آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹپس بتا رہے ہیں جن سے آپ ممکنہ حد تک اے سی کی گیس خارج ہونے سے بچا سکتے ہیں.

اے سی انسٹال کرتے ہوئے اگر پائپ چھوٹا ہوجائے تو جوڑ لگانے کے بجائے کوشش کریں اسی پائپ میں ایڈجسٹ ہوجائے. اگر یہ ممکن نہیں تو دکان دار کو وہ پائپ دے دیں اور اپنی ضرورت کے حساب سے لمبا پائپ لے کر اے میں لگا دیں. پائپ میں جوڑ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ جوڑ سے لیکج ہوتی ہے.

چائنا کے اے سی ہلکی کوالٹی کے ہوتے ہیں اس لئے سردی کے موسم میں انھیں ہیٹر کے طور پر استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس عمل سے کاپر کے جوڑ کمزور ہوجاتے ہیں اور لیکج ہونے لگتی ہے.

اے سی ہمیشہ کسی ماہر شخص سے انسٹال کروائیں کیونکہ اناڑی لوگ اس کی چوڑی بہت زیادہ ٹائٹ یا لوز چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے گیس ضائع ہونے لگتی ہے.

اے سی کے آؤٹر میں وائبریشن نہیں ہونی چاہیئے. اس کے لئے کمپنی پیڈز وغیرہ فراہم کرتی ہے انھیں اس طرح فٹ کروائیں کے وائبریشن نہ ہو.

پرانے اے سی لگوانے سے گریز کریں کیونکہ ان میں زنگ لگ چکا ہوتا ہے جس سے گیس لیکج کا مسئلہ ہوتا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.