حکومت کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ

image

حکومت پاکستان نے اسرائیل و فلسطین کی جاری جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرغزہ کے میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میں اپنی تعلیم جاری کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے مطابق پاکستان کے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں اب غزہ کے طالب علم داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ فلسطین کی تائید میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کی بدولت فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 30،000 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں نہ صرف رہائشی علاقوں، بلکہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنایا اورمسمار کر دیا، جس کی بدولت فلسطینی طالب علم اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 100 فلسطینی میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے تحت چلنے والے میڈیکل اورڈینٹل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.