2 لاکھ 28 ہزار انکم ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کردی گئیں

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں نے مجموعی طور پراب تک 2 لاکھ اٹھائیس ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار بلاک شدہ سمز بحال کی گئی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے بیجز پر ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرکے کمپلائنس رپورٹس فراہم کررہی ہیں۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار سمز بحال کی گئی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے پانچ لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.