صوبوں کی درخواست مسترد، محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند نہ کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی، ذرائع کے مطابق محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی۔

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی بجائے محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا، وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو مختلف صوبوں کی طرف سے 6ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.