کیا پنجاب میں محرم کے دوران تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رہیں گے؟

image

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں محرم کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو عارضی طور پر بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

جمعرات کو صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں فیس بک، واٹس ایپ، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی۔ 

مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معطل کیا جائے۔ 

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان نے محرم الحرام کے دوران نفرت آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے کی منظوری دی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے ایکس کی سروسز معطل ہیں۔ تاہم دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کی جاتی ہیں یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.